رمضان المبارک میں دکھاوے کے بجائے مستحق افراد کی خاموشی سے امداد کی جائے،نازیہ وسیم

رمضان المبارک میں دکھاوے کے بجائے مستحق افراد کی خاموشی سے امداد کی ...

  

لاہور(پ ر) سکس سینس کی ڈائریکٹر نازیہ وسیم نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحق افراد کی امداد کرنے والے خاموشی سے امداد کریں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اب لوگ دکھاوے کے لئے عوام کو راشن دیتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں جس سے ان غریب افراد کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام میں غریبوں کی امداد کا حکم دیاگیا ہے مگر امداد ایسے کرنی چاہئیے کہ ایک ہاتھ سے دیتے ہوئے دوسرے ہاتھ کو بھی اس کا علم نہ ہو نازیہ وسیم نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں بہت مخیر حضرات مستحقین کی بڑھ چڑھ کر مدد کررہے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ جس طرح سے دکھاوا کے لئے تصاویر لیتے ہیں اور پھر اس کی پبلسٹی کرتے ہیں یہ درست نہیں ہے۔

 غریب افراد کی مد د کرنا ہم سب کا فرض ہے مزید کہا کورونا کے باعث اب حالات مزید خراب ہوگئے ہیں لوگوں کی بڑی تعدا د روزگار نہ ہونے کے باعث بے روزگار ہوگئی ہے جن کی امداد کرنا اب وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث گھروں سے کم باہر نکلیں اور حکومتی  ایس او پیز پر عملدر آامد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -