اے سی کینٹ کا تاجپورہ بازار کا دورہ انتظامیہ کو اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لگائے گئے رمضان بازاروں کے دورے کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر نے برکت مارکیٹ بازار کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تاجپورہ بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے بازار میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ سول ڈیفنس کا عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے بازار ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی بہتر کرنے کا کہا۔