حکومت رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دے گی،غلام محی الدین دیوان

    حکومت رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دے گی،غلام محی الدین دیوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے شالامارٹاؤن شاد باغ میں سستے رمضان بازار کا افتتاح کیا، غلام محی الدین دیوان نے روز مرہ اشیاء کی چیزوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور انتظامات کو سراہا، غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت رمضان کے مہینے میں عوام کو بھرپور ریلیف دے گی اور ان سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر کڑی نظر رکھے گی کسی مافیا کو عوام کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبے بھر میں سستے رمضان بازاروں کا انعقاد قابل تحسین ہے، اس موقع پر عاصم میر، فرحت ملک، احمد شیرازی ملک عتیق سمیت دیگر کارکن موجودتھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -