موجودہ حکومت عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی، اشرف بھٹی

موجودہ حکومت عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی، اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل کبھی بھی حکمران طبقہ کی ترجیحات میں شانل نہیں رہا۔ تبدیلی سرکار نے اپنی آدھی مدت اقتدار جھوٹے وعدوں اور دعوں سے گزار لی ہے نہیں معلوم آنے والا وقت کیسے گزاریں گے۔قوم حکمرانوں کی رام کہانیاں مزید سننے کو تیار نہیں پی ٹی آئی اگر ڈلیور نہیں کر سکتی تو پھر لوگوں سے معافی مانگے اور گھر چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جان لیں کہ انٹر نیٹ اور ٹیکنالوجی کے دور میں لوگوں کو ماضی کی طرح بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ملک پر قابض پی ٹی آئی طبقہ بری طرح سے ایکسپوز ہوگیاہے پی ٹی آئی کے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے غریبوں کے بچے سکولوں سے باہر اور عام آدمی کے لیے صحت کی سہولتیں ناپید ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لوگوں کو کبھی مدینہ ریاست اور کبھی تبدیلی کے خواب دکھائے مگر آتے ہی وہ ہر میدان میں بری طرح سے ناکام ہوگئے پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف،ورلڈ بنک اور دیگر اداروں سے قرض پہ قرض لیے مہنگائی، بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ کیا کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کا کیس کمزور کیا اور داخلی طور پر بھی کسی شعبہ میں ریفارمز لانے میں مکمل ناکام رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -