علامہ اقبال ٹاؤن میں گرین بیلٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جنگلے اور اینٹیں غائب

  علامہ اقبال ٹاؤن میں گرین بیلٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جنگلے اور اینٹیں غائب

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نشتر،مہران،کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کی گرین بیلٹس کے جنگلے اور دیواریں گرا کر اینٹیں چوری کرنے کا سلسلہ جاری، اہل علاقہ کے بار بارمطالبے پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے گرین بیلٹس کی دیواریں اور جنگلا بنانے کی بجائے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑک میں پیچ ورک کروانے کے لیے مختلف جگہوں پر سڑک کھود دی ہے تا کہ پیچ ورک کروایا جا سکے،دو ہفتے سے گڑھوں سے اہل علاقہ گزرنے اور گاڑیاں گزارنے پر مجبور ہیں دلچسپ امر سامنے آیا ہے کہ چیئرمین یونین کونسل عظمت چودھری،وائس چیئرمین منصور نومی،کوآرڈینیٹر پی ایچ سے چودھری صدیق نے پیچ ورک یقینی بنانے، سڑک اور گرین بیلٹ تعمیر کرنے کی بجائے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کو پیچ ورک کروانے پر شکریہ اد کرتے ہوئے جگہ جگہ مبارک باد کے بینر لگا دئیے ہیں جس سے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف کوڑے کے ڈھیر مین روڑ سے اٹھوائے جا رہے ہیں،گرین بیلٹس سمیت قبرستان کے اطراف ڈونگی گراؤنڈ کے قریب گندگی کے ڈھیر بڑھ رہے ہیں،سوسائٹی گھروں سے کوڑاا کٹھا کروا کر گرین بیلٹس کے اطراف میں پھنکو ا دیتی ہے جس سے پورے علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے،اہل علاقہ نے صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید سے نوٹس لینے اور سڑک اور گرین بیلٹس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -