عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے پرعملدرآمدکریں، ثانیہ کامران

عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے پرعملدرآمدکریں، ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور عوا م سے اپیل کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے پر عملدرآمدکریں۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے ذاتی مفادات اور کرپشن کو بچانے کی خاطر دست وگریباں ہیں، پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں صاف شفاف اور الیکشن کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے دوران الیکشن میں دوپیسے کا بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی، پی ٹی آئی حکومت نے غیرجانبدار رہنے کی مثال قائم کی ہے

، پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے راجن پور، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان سمیت دیگر اضلا ع میں ضمنی الیکشن جیتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -