ایپکا کے صوبائی وزیر قانون کے ساتھ کامیاب مذاکرات

      ایپکا کے صوبائی وزیر قانون کے ساتھ کامیاب مذاکرات

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ایپکا کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے ساتھ کامیاب مذاکرات، وزیر قانون نے16 اپریل تک مطالبات کے حل کی مکمل یقین دہانی کروا دی، جس پر ایپکا قائدین نے آئندہ کا احتجاجی پلان موخر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپکاپاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری کی کال پر مطالبات جن میں گروپ انشورنس اور 25 فیصد کا نوٹیفکیشن سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج دھرنے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں ملاقات کے دوران ایپکا قائدین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، احمد علی کمبوہ سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری بناولنٹ فنڈ اور انکی ٹیم اور مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں 12 رکنی ایپکا وفد  ہمراہ قائدین پی ٹی یو موجود تھے۔اس موقع پر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ حکومت اور حکومتی ترجمان پچھلے تین سالوں سے مذاکراتی کرتی آ رہی ہے مگر ایک بھی مطالبہ حل نہیں ہو سکا۔ جس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے گروپ انشورنس اور 25% کا نوٹیفکیشن  16 اپریل تک کرنے کا اعلان کیا۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے راجہ بشارت  کا شکریہ ادا کیا اور راجہ بشارت کی اپیل پر 13 اپریل کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایپکا مطالبات منظور کیے جائیں ہم سڑکوں پر بالکل نہیں آئیں گے لیکن دھوکہ اور وعدہ خلافی ہوئی تو پھر سحری و افطاری مال روڈ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے ہوں گی۔ کسی صورت حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -