رمضان کا استقبال حصول تقوی سے تعلق رکھتا ہے،حنا تقویٰ

   رمضان کا استقبال حصول تقوی سے تعلق رکھتا ہے،حنا تقویٰ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) مجلس وحد ت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما حنا تقوی نے کہا ہے کہ رمضان کا استقبال حصول تقوی سے تعلق رکھتا ہے۔ پیشہ وارانہ زندگی میں خالق کی اطاعت سے جڑے رہنا ہی رمضان کی ٹریننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا ماحول ہمارے لیے اپنے رب سے جڑنے کا پورا موقع و ماحول فراہم کرتا ہے جو عام دنوں میں میسر نہیں آ تا۔ روزوں سے حاصل ہونے والی ایمانی توانائی ہر وقت دلوں میں خوف خدا قائم رکھتی ہے اور یہی کیفیت مطلوب ہے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -