پی ٹی آئی کی ”سب کچھ بیچ دو“کی پالیسی سے مزید عدم استحکام آئے گا، چودھری اختر

پی ٹی آئی کی ”سب کچھ بیچ دو“کی پالیسی سے مزید عدم استحکام آئے گا، چودھری ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر علی اور پی پی پی گلف اینڈ مڈلا یسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ”سب کچھ بیچ دو“کی پالیسی سے مزید عدم استحکام آئے گا اداروں کو بیچنے کا مقصد ملک کی خود مختاری کو عالمی طاقتوں کے ہاتھوں گروی رکھناہے سٹیٹ بنک تک کی خود مختاری کا سودا کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ مسئلے کا حل نہیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی کے اس فرسودہ اور کرپٹ نظام سے چھٹکارے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیا جائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -