ای سٹیمپنگ نظام کے تحت 58 لاکھ 5 ہزار سے زائد اشٹام پیپرز جاری

ای سٹیمپنگ نظام کے تحت 58 لاکھ 5 ہزار سے زائد اشٹام پیپرز جاری

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی محکمہ بورڈ آف ریونیومیں جدید اصلاحات سے خدمات کی فراہمی کا عمل سہل بنا دیا گیا ہے۔ای سٹیمپنگ کے جدید نظام سے عوام کو سہولت ملی ہے۔  سینئر ممبر بابر حیات تارڑنے کہا کہ موجودہ حکومت میں ای سٹیمپنگ کے نظام کے تحت 58لاکھ5ہزار تین سو ترانوے ای اشٹام پیپرزجاری کئے گئے پنجاب حکومت کو ای اشٹام کی فروخت سے 128ارب 60کروڑ27 لاکھ42ہزارنو سو پچاس روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔ای سٹپمنگ کے نظام کے تحت 500روپے سے کم مالیت کے اشٹام پیپر زکا آغاز کیا جارہا ہے۔ 36اضلاع میں 7,527اشٹام فروش رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 7,456سمارٹ کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ بابر حیات تارڑ نے مزید کہا کہ ای -ا شٹام کے اجراء  سے واجب الاادا اشٹام ڈیوٹی کی درست ادائیگی ممکن ہوئی ہے اشٹام کے اجراء  کے لئے درکار32-A چالان فارم تک عوام کی رسائی آسان بنا دی گئی ہے۔عوام گھر بیٹھے ای -اشٹام پیپر کے حصول کے لئے کوائف کے اندراج کے بعد32-Aچالان کا اجراء کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب سادہ کاغذ پر سکیورٹی فیچرز کے ساتھ اشٹام پیپرز پرنٹ کرئے گا۔ای -سٹمپنگ سسٹم بااعتماد اور استعمال میں آسان ہے، ریونیوسے متعلقہ امور کی انجام دہی میں خورد برد پہ قابو پانے میں مدد ملی ہے ای -سٹمپنگ سے سرکاری ریونیو محفوظ ہواہے، ای- اشٹام کی تصدیق با آسانی ممکن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -