پاکستان سنی تحریک پاکستان کے لاکھوں فرزندان اسلام کے دلوں کی دھڑکن ہے،شاداب رضا

  پاکستان سنی تحریک پاکستان کے لاکھوں فرزندان اسلام کے دلوں کی دھڑکن ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سانحہ نشتر پارک پندرہ سال مکمل ہونے کو ہے مگر ریاستی اداروں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔دہشت گردوں اور فرقہ پرستوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ملک میں مذہبی جماعتوں کے روپ میں بعض انتہاء  پسندوں اور ملک دشمن لبادہ اوڑھ کر موجود ہیں۔پاکستان سنی تحریک ملک کے لاکھوں فرزندان اسلام کے دلوں کی دھڑکن ہے شہداء  میلاد مصطفی کے نیک مشن کو پاے تکمیل تک پہنچائیں گے۔مساجد اسلام کا قلعہ مدارس مضبوط محاذ ہیں۔

اسلام دشمن قوتوں کے شکست کے دن ا? چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے سانحہ نشتر پارک کی یا د میں منعقدہ تقریب سے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست میں انتشار پھیلانے والوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو رہی ہے۔مزارات اولیاء  کی کسی بھی کورونا پالیسی کے تحت تالہ بندی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ملک بھر میں الیکشن کا انعقاد۔سبزی منڈیوں بازاروں میں کورونا کی ہڑتال جبکہ مساجد و مدارس اور مزارات اولیاء  کے اطراف حکومتی لورونا پھر رہا ہے۔حکومت مذہبی طبقات کو حراساں کرنے سے باز رہے۔جبکہ اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر شا۔جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر زاہد حبیب قادری۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھو کھر۔اراکین صوبائی رابطہ کمیٹی سید عثمان حیدر شاہ، ڈویثرنل صدر سردارمحمد طاہر ڈوگر و دیگر نے کہا کہ سانحہ نشتر پارک اس وقت کی حکومتی صفوں میں چھپے ہوھ تھے جنہیں عوام کبھی معاف نہیں کر سکتے۔حکومتی ادارے کسی بھی طرح کی جانبداری مذہبی طرف داری سے پرہیز کرتے ہوے سانحہ نشتر پارک کے ماسٹر مائیندڈ اور سہولت کاروں کو منظر  عام پر لاے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -