پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصول اور نظریات کے مطابق جمہوریت کی جنگ لڑی، مخدوم سید احمد محمود

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصول اور نظریات کے مطابق جمہوریت کی جنگ لڑی، مخدوم سید ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں منشور اور نظریات کے مطابق جمہوریت کی جنگ لڑتی آئی ہے اور کبھی کسی کے خلاف کوئی زاتی لڑائی نہیں لڑی اس جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کے عوام کو ایوبی ضیاء اور مشروف کی آمریت سے نجات دلائی ہے اور اب انشااللہ سلیکٹیڈ سے بھی نجات دلائے گی۔پارٹی راہنماوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو ملک کی سیاسی تاریخ مسخ نہیں کرنے دے گی۔

، جے یو آئی کے سربراہ کو پی ڈی ایم کا صدر بنایا گیا تھا مگر وہ ن لیگ کی گود میں جابیٹھے ہیں سیاسی جماعتوں کو اپنا زاتی تشخص برقرار رکھنا چاہیئے پیپلز پارٹی کو اتحاد میں شامل کسی ایک جماعت کے ایجنڈا آرا ء اور خواہش پر مبنی سیاست قبول نہیں۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوری و پارلیمانی تاریخ میں آج تک جتنے بھی اتحاد بنئے ہیں ان میں ایک بھی ایسی مثال موجود نہیں کہ کچھ جماعتوں نے ایک جماعت سے جواب طلبی کی ہو مشرف دور میں جب حکومت مخالف تحریک زوروں پر تھی اور اپوزیشن گول پوسٹ کے قریب پہنچ گئی تھی تو اگلی صبح ن لیگ سعودیہ جاچکی تھی تب تحریک کے صدر نوابزادہ نصراللہ نے تو انہیں کوئی شوکاز نوٹس اور وضاحت طلب نہیں کی تھی پھر پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں نے خفیہ اجلاس بلا کر پیپلز پارٹی کو کس بنیاد پر نوٹس کیا۔؎انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی پانچ جماعتیں حقائق کے برعکس جلد بازی کی سیاست سے باز رہیں ورنہ انکے ہاتھ سوائے رسوائی کے کچھ نہیں آئیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -