ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اعجاز احمد چودھری

  ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اعجاز احمد چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینٹ سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کی امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ قربانی، صبر اور برداشت اس مقدس مہینے کا پیغام ہے۔ ہر مسلمان کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹ سکے اور اپنے گناہوں کی توبہ کرسکے، مگر اب پھر کوروناوباء میں ماہ رمضان کامہینہ آیا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش کی گھڑی ہے جس سے پوری امت اور دنیا گزر رہی ہے، ہم سب نے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے حصول کے لئے مسجدوں میں جانا ہے، احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیراہونا ہے اور سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھنا ہے، ماہ رمضان میں کورونا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں اور زیادہ سے زیادہ عبادات اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی دل کھول کر امداد کریں۔

، اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ  رمضان مبارک خدائے تعالیٰ کا مہینہ ہے اور یہ سارے مہینوں سے افضل ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں جنت اور رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں۔ اس مہینے میں ایک رات ایسی بھی ہے، جس میں عبادت کرنا ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -