احتجاجی شرکاء کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا،طاہر ڈوگر

احتجاجی شرکاء کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا،طاہر ڈوگر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر شرکاء احتجاج سے مکمل ہمدردی اور تعاون یقینی بنایا جائے گا۔دھرنے میں پر تشدد کارروائیاں اور ہزاروں کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے۔حکومت پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔تحریری معاہدہ کی تکمیل سے قبل ریاستی ا?پریشن جمہوریت کی نفی ہے۔قیام امن کیلے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔مقتدراداروں کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں سردار محمد طاہر ڈوگر۔ شیخ محمد نواز قادری، محمد عمر قریشی، قاری ریاض ہزاروی، قاری سیف اللہ نقشبندی، غلام قادر نقشبندی و دیگر نے کہا کہ حکومت نے تحریری معاہدہ میں اہلست سے وعدہ کیا تھا کہ قومی اسمبلی میں فرانسسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد لائی جایگی۔حکومت اپنے تحریری معاہدہ سے فرار حاصل کرنے کی بجاے جمہوری اقدار کو فوری پورا کرے۔

لی لاٹھی گرفتاریوں اور ریاستی مشنری کے بے دریغ استعمال عمران خان اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں۔دھرنے میں شریک مظاہرین اور کارکنان سے اپیل کرتے ہوے رہنماوں نے کہا کہ پرامن طریقہ سے تحفظ ناموس رسالت کی تحریک کو ا?گے بڑھانا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -