پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ریگولیشنز 2021ء کا ڈرافٹ تیار

 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ریگولیشنز 2021ء کا ڈرافٹ تیار

  

لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ریگولیشنز 2021ء  کے سلسلے میں ایک سیمینارگزشتہ روز ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاؤن میں منعقد ہواجس میں عو ام الناس،سٹیک ہولڈرز، سرکاری و غیر سرکاری اداروں، ڈویلپرز اور دیگر تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی اور ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ریگولیشنز2021ء کو سراہا اور اپنی تجاویز سے ایل ڈی اے کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایل ڈی اے کے چیف میٹرپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے کہا کہ بتایا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز2014ء کی وضاحت‘رہائشی سکیموں کی منظوری کا معیار اور مراحل بیان کرنے کے لئے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ریگولیشنز 2021ء کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ ان ریگولیشنز میں موجود طریقہ کار کوہاؤسنگ سکیموں کے مالکان،سپانسرز اورشہریوں کے لیے مزیدواضح اور آسان بنایا گیا ہے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم ریگولیشنز 2021ء کا ڈرافٹ ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر مہیاکر دیا گیا ہے۔ یہ ڈرافٹ میٹر وپولیٹن پلاننگ ونگ ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -