میٹرک امتحانات کی تیاری کے لئے آن لائن ٹیسٹ سیشن کا آغاز

   میٹرک امتحانات کی تیاری کے لئے آن لائن ٹیسٹ سیشن کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الاہور(سٹی رپورٹر) کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے میٹرک کا امتحان دینے والے طالب علم شدید مشکلات سے دو چار طلباء کے لئے پنجاب کالجزنے  prep.pgc.edu  پورٹل کا آغاز کیا تاکہ طالب علم وڈیو لیکچرز، MCQs  Short Questions, اور Past Papersتک فری رسائی حاصل کر کے گھر سے ہی میٹرک امتحانات کی تیاری کر سکیں۔طلباء کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے اسی پورٹل پر ٹیسٹ سیشنز کے آغاز کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیشنز کا آغاز 16اپریل سے 9th اور10thدونوں کلاسز کے لئے ہو گا۔ٹیسٹ سیشن پنجاب کالجز کے ماہرین نے ترتیب دیا ہے جس کی مدد سے طالب علم آنے والے 25 دنوں میں اپنے مکمل کورس کی بھر پور طریقے  سے تیاری کر سکیں گے۔یاد رہے کہ یہ پورٹل ملک بھر کے تمام طالب علموں کے لئے فری ہے۔