علماء، خطباء و مسائخ کا مشترکہ اجلاس، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کا عزم

      علماء، خطباء و مسائخ کا مشترکہ اجلاس، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک دعوت حق پاکستان کے امیر علامہ پیر محمد اصغر نورانی کی سربراہی میں اندرون لاہور کی مساجد کے علماء و خطباء اور مشائخ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا کی وباء اور حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں مساجد کے لئے ایس او پیز پر تفصیلی غور و خوض ہواباہم مشاورت کے درج ذیل امور اتفاق رائے طے پائے، مساجد کی صفائی ستھرائی کا بہت خیال کریں گے لیکن کرونا کی آڑ میں یہ پابندی ہر گز قبول نہیں،مساجد میں نماز کے لئے نمازیوں کی عمرکے حوالے سے حد قبول نہیں کی جائے گی،وضو خانے اور طہارت خانے ہر گز بند نہیں کئے جائیں گے۔

،با جماعت نماز کی ادائیگی کے دوران صفوں میں فاصلہ قبول نہیں کیا جائے گا،مساجد میں محافل شبینہ اور دروس قرآن و حدیث اور طاق راتوں کی محافل پوری عقیدت سے منعقد کی جائیں گی۔مزارات اولیاء کرام کو فوری طور پر کھولا جائے ورنہ اہلسنت و جماعت خود ان روحانی مراکز کو کھول دیں گے اس سلسلہ میں حکومت کو ایک ہفتہ ی ڈیڈلائن دی جاتی ہے،،حکومت کی طرف سے جو حفاظتی اقدامات شریعت سے متصادم نہیں ہیں،ان پر عمل کیا جاے گا،اور تعاون بھی کیا جائے گا،ہرمسجد کے باہر یہ تحریر آویزاں کیا جائے گی کہ شریعت سے متصاد کسی قسم کی ایس اوپیز کو قبول نہیں کیا جائے گا نہ ہی ان پر عمل کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -