ضلعی افسران کے مختلف رمضان بازاروں کے دورے

ضلعی افسران کے مختلف رمضان بازاروں کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے چوہنگی دوگیج رمضان بازار کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں کئے گئے انتظامات، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار، چینی اور آٹا کی فراہمی سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی جی نے بازار انتظامیہ کو خریداری پر آئے ہوئے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کیں۔
اور کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔