منہاج یونیورسٹی میں ”قومی زبان و ادب“ورچوئل کانفرنس

منہاج یونیورسٹی میں ”قومی زبان و ادب“ورچوئل کانفرنس

  

لاہور (پ ر)  منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقد ہ  " قومی زبان و ادب "(ورچوئل) کانفرنس کی افتتاحی نشست  میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قومی زبان کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ عزوجل کی جانب سے جتنی بھی الہامی کتب اس دنیا میں نازل کی گئیں وہ سب پیغمبران خدا کی قوموں کی زبانوں میں اتاری گئیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کے تشخص کے لیے وہاں کی قومی زبان ایک کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔اس ضمن میں منہاج یونیورسٹی لاہور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں طلبہ کو اردو کے شعبے میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کروایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی ترویج و ترقی اور اسے ملک بھر کے نجی اور سرکاری اداروں میں نافذ کرنے کے لیے حکومت وقت کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔کانفرنس میں ڈاکٹر مختار احمد عزمی و دیگر نے اظہار خیال کیا۔  ایک روزہ قومی زبان و ادب "(ورچوئل)کانفرنس میں مجموعی طور پر چارنشستیں ہوئیں جن میں ڈ اکٹر یوسف خشک، ڈاکٹر عظمت رباب، ڈاکٹر شیر علی  و دیگر  نے مباحثے میں حصہ لیا۔

 سر براہ شعبہ اردو منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر فضیلت بانو نے کانفرنس کے اختتام پر منتظمین کانفرنس کی جانب سے اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے سفارشات پیش کیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -