پرائیویٹ سکولز کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ دو ماہ کیلئے بڑھانے کامطالبہ

  پرائیویٹ سکولز کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ دو ماہ کیلئے بڑھانے کامطالبہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  صدر پرائیویٹ سکولز ایسی ایشن آف پاکستان ملک خالد محمودنے وزیر تعلیم پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن و محکمہ تعلیم کے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز کرونا کی وجہ سے بند ہیں اور محکمہ تعلیم نے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اپریل 2021 رکھی ہوئی ہے سکول بند ہونے کی وجہ سے یہ کام بھی رک گیا ہے۔لہٰذا آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کم از کم دو ماہ کیلئے بڑھئی جائے تاکہ پرائیویٹ سکولز کھلنے پر آن لائن رجسٹریشن کرسکیں۔ اور سکولز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ایک سال کی بجائے تین سال تک کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -