ضلعی انتظامیہ نے چینی دستیاب نہ ہونے یا گرانفروشی کی شکایات کیلئے نمبرز جاری کر دئیے

  ضلعی انتظامیہ نے چینی دستیاب نہ ہونے یا گرانفروشی کی شکایات کیلئے نمبرز ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)  ضلعی انتظامیہ لاہور نے کسی جگہ پر چینی کے دستیاب نہ ہونے یا گراں فروشی کی صورت میں فوری اطلاعات دینے کے لئے نمبرز جاری کر دئیے ہیں۔ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول روم نمبر پر فوری اطلاع دی جا سکتی ہے۔کنٹرول روم کا نمبر 04299210630 ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ واٹس ایپ نمبر 03070002345 ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی جگہ پر چینی کی منافع خوری پر فوری اطلاع دیں۔ اطلاع کی صورت میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فوری موقع پر پہنچے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں نکلیں اور چینی کی قیمتوں کو چیک کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ہرگز کوتاہی نہ کریں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ گراں فروشی کی روک تھام کیلئے متحرک رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -