ڈاؤلینس نے ہوم اپلائنسز کی سپیشل ایڈیشن رینج پیش کر دی

  ڈاؤلینس نے ہوم اپلائنسز کی سپیشل ایڈیشن رینج پیش کر دی

  

 کراچی(پ ر)ڈاؤلینس اپنی 40 سالگرہ کا جشن منارہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے اپنے اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہوم اپلائنسز کی نئی رینج متعارف کرائی ہے۔ وسیع ریسرچ اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ممتاز حیثیت رکھنے والے اس ادارے نے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں اور ترجیحات کے بارے میں گہری معلومات حاصل کی ہیں۔ جہاں اس کی قابل اعتماد اور ایوارڈ یافتہ مصنوعات، جن پر معیار زندگی میں اضافے، سہولت اور توانائی کی بچت کے لیے اعتماد کیا جاتا ہے، مزید انقلابی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ چالیس  (40) دہائیوں پر مشتمل جدت اور تجربے کے ساتھ، اس برانڈ نے ٹیکنالوجی اور نیچر کے درمیان خوبصورت توازن پیدا کیا ہے۔ اِس کی خدمات کا ماحول، فوری جواب دینے والی 24/7 کسٹمر کیئر کے ساتھ 1800 سے زائد ڈیلرز پر مشتمل ملک گیر نیٹ ورک کسٹمرز کو ان کی توقعات سے بڑھ کر خدمات  فراہم کرتا ہے۔ سنہ 1980ء سے، ڈاؤلینس انتہائی قابل اعتماد برانڈ کے طور پر سامنے آیا ہے جس کی پروڈکٹس کے وسیع پورٹ فولیو میں ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنرز، مائیکرویو اوونز، واشنگ مشینیں، ڈش واشرز، فریزرز، واٹر ڈسپنسرز، ہوڈز اینڈ ہابس، اسٹیم آئرن، ایئر فرائیر، منی ٹوسٹر اور دیگر چھوٹے کچن اپلائنسز شامل ہیں۔

اپنی 40 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر، ڈاؤلینس، صارفین کے لیے،اپنی پروڈکٹس کی اسپیشل ایڈیشن رینج متعارف کرادی ہے۔ یہ 40 واں اسپیشل ایڈیشن پروڈکٹ ر ینج تمام کسٹمرز کے لیے ہے جنھوں نے ڈاؤلینس کے ساتھ پکا تعلق برقرار رکھا ہے اور جس سے، گزشتہ برسوں کے دوران، اُن کے طرز زندگی میں اضافہ ہوا ہے اور مزید بہتری آئی ہے۔ اس اسپیشل ایڈیشن رینج میں ریفریجریٹرز، ورٹیکل فریزرز، مائیکرو ویو اورواٹر ڈسپنسرزشامل ہیں۔یہ ایک خصوصی رینج ہے جسے خصوصی طور پر ڈاؤلینس کے 40سالہ ویژن کو سامنے رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس اسپیشل پروڈکٹس رینج میں شامل زیادہ تر پروڈکٹس ایسے خوبصورت وائٹ مرر گلاس ڈور کے ساتھ سامنے آئیں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی اور جس سے گھر کے مجموعی ماحول میں اور بھی بہتری آئے گی۔ اس بارے میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان نے کہا کہ یہ اسپیشل ایڈیشن پروڈکٹ ترقی کے 40 برسوں کی یادگار ہوگا اور آئندہ کئی برسوں تک یادگار رہے گا۔ جو نیچر کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور صارفین کو زیادہ آرام، اطمینان اور صحت فراہم کرتا ہے۔ میں اس زبردست کارنامے اور کامیابی کو اپنی مستعد افرادی قوت اور ڈیلرز سے منسوب کرتا ہوں۔ کمپنی اپنے کسٹمرز، ملازمین، ڈیلرز اور،بڑے پیمانے پر، کمیونٹی کی بہبود کے لیے پر عزم رہے گی۔ مقامی صارفین کی ضرورتوں اور طلب کو پورا کرنے سے قطع نظر، ڈاؤلینس پاکستان میں اپنی تین بڑی فیکٹریوں کی بدولت اس کی پروڈکٹس متعدد ممالک کو برآمد بھی کر رہا ہے۔ سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ڈاؤلینس مستحکم ماحول یقینی بنانے کے لیے ایک ویژن بھی رکھتا ہے اور اسی کے ساتھ اپنے وسائل سے بھرپور اقدامات کے ذریعے، بالخصوص کووڈ19- کی وبا کے دوران، سماجی ترقی، تعلیم، اقتصادی امپاورمنٹ، عوامی صحت کے کاموں میں بھی حصہ لے رہا ہے۔ 

مزید :

کامرس -