اوپو نے پاکستان میں نیا اے54متعارف کروادیا 

اوپو نے پاکستان میں نیا اے54متعارف کروادیا 

  

لاہور(پ ر) عالمی اسمارٹ ڈیوائس برانڈ اوپو نے پاکستان میں نیا موبائل OPPO A54متعارف کروادیاہے۔OPPO A54کے یوزرز نہ صرف ایک ایسے فون کی تلاش میں تھے جو کہ ان کی توقعات پر پورا اتر سکے اور وہ ہر وقت اسے ساتھ رکھ سکیں بلکہ اپنے خوبصورت ڈیزائن اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ درست نوٹس پر نشانہ باندھ سکے۔A54اپنی بڑی بیٹری اور تیز چارجنگ کے ساتھ آپ کے ساتھ نہ صرف پورا دن رہ سکتا ہے بلکہ آپ کو Octa-Coreپروسیسر کے ساتھ کرنے کے بھی قابل بناتا ہے۔اس کی الٹرا لارج میموری گنجائش 128GB ROM,کی ہے اور 6.51انچ کی Punch-Holeڈسپلے اسکرین ہے۔بیٹری و چارجنگ:آپ کو تمام دن چارجنگ کی کوفت سے بچانے کیلئے اس کی بیٹری 5000mAhکی ہے،جو آپ کو سنگل چارج پر2.2دن یا ٰیو ٹیوب وڈیو پلے بیک پر19.9گھنٹے فراہم کرتی ہے،جبکہ آپ بیٹری لو ہونے کی صورت کی فکر سے آذاد ہو کر23گھنٹے اپنے دوستوں سے چیٹ یا فیملی گروپ میں رپلائی کرسکتے ہیں۔A54کا 18Wکا فاسٹ چارجر آپ کے فون کو محض2گھنٹے 23منٹ میں مکمل چارج کرتا ہے،اور اگر آپ تیز چارجنگ چاہتے ہیں تو محض10منٹ میں آپ اپنے فون کو13فیصد تک چارج کرسکتے ہیں،اگر رات میں آپ اپنا فون چارج کرنا بھول جائیں تو A54کا سپر نائٹ ٹائم اسٹینڈ بائی آپ کے فون کی بیٹری لائف کی بچت کرتے ہوئے اسے صبح تک محض 1.79فیصد تک ہی کم کرتا ہے۔روم و ڈسپلے: موبائل گیم اور وڈیو دیکھنے کی صورت میں اس کی 4GB RAMاور 128GB ROM,آپ کو بلا تعطل سہولت فراہم کرتی ہے،A54ہائپر بوسٹ کے ساتھ میڈیا ٹیک ہیلیوP35 (MT6765)، اوراوکٹا کور پروسیسر پر چلتا ہے جو آپ کو کم وقفہ اور ملٹی ٹاسک کے تجربے سے ہم آہنگ کرے گا۔اسپیڈ کے باوجود آپ کا فون ہمیشہ ٹھنڈا رہے اور گرم نہیں ہوگا۔A54کی HD+ Screen,آپ کو مشاہدے کے خوشگوار تجربے سے ہمکنار کرے گی،اس کی اسکرین کی برائٹنس خود کار طریقے سے ایڈجسٹ ہوتی ہے۔

اور اگر آپ رات میں سونے سے قبل ای بک کا مطالعہ کررہے ہوں تو A54خود بخود روشنی ایڈجسٹ کرکے آپ کو اضافی آرام فراہم کرے گا۔ڈیزائن و سیلفی: کا ڈیزائن انتہائی دلکش ہے،اس کے تھری ڈی پینل میں میٹالک میٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے،اس کا وزن192گرام اور چوڑائی 8.4ملی میٹر ہے۔اس کا مرکزی کیمرہ 13میگا پکسل کا ہے جبکہ نزدیک سے تصاویربنانے کیلئے2میگا پکسل کا میکرو کیمرہ ہے،2میگا پکسل کا Bokehکیمرہ پس منظر کو ددھندلا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،فرنٹ کیمرہ میں Bokehبیوٹیفکیشن اور فلٹر effects.کے ساتھ آیا ہے۔اعلیٰ معیار:معیار میں بہتری کیلئےA54کو لیبارٹری سیٹنگ کنڈیشن کے تحت IPX4واٹر پروف کے انڈسٹری معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔A54کو مختلف سخت ٹیسٹ سے گزارا گیا جس میں ریڈی ایشن،کلائمٹ،سلائٹ ڈراپ اور سگنل وغیرہ شامل ہیں اور یہ تمام مراحل ایک قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار پراڈکٹ کی تیاری کی کوششوں کے طور پر انجام دیئے گئے۔مارکیٹ دستیابی:OPPO A54پاکستان میں 15اپریل سے دستیاب ہوگا اور یہ دو رنگوں Crystal Black, اور Starry Blue.میں دستیاب ہوگا۔

مزید :

کامرس -