سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن کی ٹاسک فورس کی ما ہ فروری میں کا روائیاں 

      سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن کی ٹاسک فورس کی ما ہ فروری میں کا روائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن نے پشاور شہر اور ملحقہ علاقوں میں گیس چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پشاور شہر، کوہاٹ، بنوں، لکی، ڈیرہ اسمائیل خان اور چارسدہ میں آپریشن کے دوران 1089 برائے راست / زیر زمین غیر قانونی  کنکشنز اور 27 زیر زمین غیر قانونی   گیس کے استعمال کے بائی پاس  پکڑلیئے۔840  مشتبہ  میٹرز تبدیل کئے گئے، 11 گھریلو میٹر ز کمرشل استعمال پر کا ٹے گئے  اور 200میٹر زکی غیر قانونی لائن اکھاڑی گئی، جس سے تقریََبا85  گھروں کوگیس سپلائی کی جارہی تھی۔ نان کنزیو مرز جو  مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے گیس  استعمال کر رہے تھے، ان سے   تقر یََبا 255 ایم ایم سی ایف ڈی کا والیم چارج کیا گیا، جبکہ اس پر مزید کام جاری ہے۔ مز ید براں 5 عدد میٹرز کو کمپر یسر استعمال کرنے پر کا ٹ دیا گیا۔ اور  15  ایف آئی آرز   درج کروادی گئی ہیں۔  

مزید :

کامرس -