سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، حکومت

  سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، حکومت

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈسکوز کو سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -