زکوٰۃ کٹوتی کیلئے یکم رمضان  کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان

زکوٰۃ کٹوتی کیلئے یکم رمضان  کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے یکم رمضان کو تمام بینکس عوام کے لئے بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی خاطر یکم رمضان المبارک کو تمام بینکس عوام کے لئے بند رہیں گے۔ زکوٰۃ ایسے تمام سیونگ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاونٹ سے کاٹی جائے گی جس میں 80 ہزار 933 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں بینک پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے ڈیڑھ بجے اور جمعہ کو صبح 10 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔

 زکوٰۃ کٹوتی 

مزید :

صفحہ اول -