جنوبی پنجاب کیلئے سرکاری  ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص

جنوبی پنجاب کیلئے سرکاری  ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے آبادی کے تناسب سے سرکاری ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے لیے کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ وزرا کمیٹی برائے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کوٹہ کی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
 کوٹہ مختص

مزید :

صفحہ اول -