سید اکبر نورانی کی جہانگیر ترین  سے ملاقات،بھرپور اظہارِ یکجہتی 

  سید اکبر نورانی کی جہانگیر ترین  سے ملاقات،بھرپور اظہارِ یکجہتی 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ایم پی اے جہانگیر ترین کے کیمپ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت ہو گئی ہے۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ بھکر کے رکن پنجاب اسمبلی سید اکبر نورانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید اکبر نورانی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

سید اکبر نورانی 

مزید :

صفحہ اول -