سکینڈری، ہائر سکینڈری کلاسز19، مڈل تک 29اپریل کو بحال ہو ں گی، نوٹیفکیشن جاری 

  سکینڈری، ہائر سکینڈری کلاسز19، مڈل تک 29اپریل کو بحال ہو ں گی، نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بین الصوبائی تعلیمی وزراء  کے اجلاس  میں کیے گئے فیصلے  پر تعلیمی ادارے کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد بین الصوبائی تعلیمی وزراء  کے اجلاس  میں کیے گئے فیصلے کے مطابق پریپ سے آٹھویں کلاس تک کلاسز 28 اپریل تک بند ر ہیں گی تاہم  آئن  لائن کلاسز کے ذریعے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق 19 اپریل سے نویں اور  بارہویں تک کلاسز کا سلسلہ بحال کیا جائے گا۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات اٹھارہ مئی سے شروع ہونگے۔نوٹی فکیشن کے مطابقپہلی سے چوتھی جماعت،  چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے ہونگے۔نوٹی فکیشن کے مطابق  امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔بچے اپنے سکولز میں متبادل  دنوں میں سکولز میں حاضر ہونگے۔تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا،تمام سکولوں اور کالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی ر ہے گی،بسوں میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایس او پیز اور صفائی کا خیال رکھا  جائے۔ایریا آفیسرز سے نوٹیفیکیشن میں دی گئی  ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تعلیمی ادارے

مزید :

صفحہ اول -