نماز اور تراویح کیلئے کورونا  ایس او پیز کا ہدایت نامہ جاری

    نماز اور تراویح کیلئے کورونا  ایس او پیز کا ہدایت نامہ جاری

  

 لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کیلئے کورونا ایس او پیز کا خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں فاصلہ بنانے اور ماسک کے استعمال کی اپیل کی گئی ہے۔مساجد کیلئے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ نمازیوں کے لیے ماسک کی پابندی اور 3 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ مساجد میں صفیں اور دریاں بچھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔نمازی وضو گھر سے کر کے آئیں گے۔ نماز اور تراویح کی ادائیگی کے لیے بچوں اور 50 سال سے زائد لوگوں کو بھی مساجد آنے سے منع کیا گیا ہے۔رمضان اور تراویح میں کورونا ایس او پیز پر عملدرا?مد کے لیے تمام مساجد کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام علمائے اکرام رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرا?مد کروانے کے پابند ہونگے۔

ایس او پیز

مزید :

صفحہ اول -