نواز شریف، مریم کی اپیلیں پالیسی کے مطابق مقرر کی جائیں: اسلام آباد ہائیکورٹ 

    نواز شریف، مریم کی اپیلیں پالیسی کے مطابق مقرر کی جائیں: اسلام آباد ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ رجسٹرار آفس کورونا کے دوران عدالت کی پالیسی کے مطابق اپیلیں مقرر کرے۔نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو مفرور ہیں، نیب عدالت کی معاونت کرے، ان کی دونوں اپیلوں کو کیسے چلانا ہے،نواز شریف کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تمام اپیلیں سنی تو اکٹھی ہی جائیں گی، الگ نہیں کر سکتے۔نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے۔ اس لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپیلیں جلد سنی جائیں۔ نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا کہ 9 دسمبر 2020 ء کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے۔

اسلام آبادہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -