خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، مزید 4 وزراء نے حلف اٹھالیا

  خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، مزید 4 وزراء نے حلف اٹھالیا

  

 پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ میں مزید چار وزراء کو شامل کرلیا،کابینہ میں شامل ہونے والے ایم پی ایز میں عاطف خان،فضل شکور، فیصل امین گنڈاپور اور شکیل خان شامل ہیں۔گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں گورنر شاہ فرمان نے چاروں وزرا سے حلف لیا۔ چاروں ممبران کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔

حلف

مزید :

صفحہ اول -