چیف ایگزیکٹو خبریں گروپ ضیاء شاہد کی نماز جنازہ ادا، ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک
لاہور(فلم رپورٹر)بانی و چیف ایگزیکٹو خبریں گروپ ضیاء شاہدکی نماز جنازہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن این بلاک کرکٹ گراؤنڈمیں ادا کردی گئی۔ ملک میں جدیدصحافت روشناس کرانے والے، معروف تجزیہ و کالم نگار ضیاشاہد کو سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ماڈل ٹاؤن اسلامک ٹرسٹ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ راغب حسین نعیمی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی مذہبی اور سماجی رہنماؤں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ،مدیر اعلیٰ روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، چیف ایڈیٹرروزنامہ اوصاف مہتاب خان عباسی،ڈائریکٹر ڈیلی ٹائمز کاظم خان،ایڈیٹر ایکسپریس گروپ ایاز خان،ایڈیٹر دنیا گروپ سلمان غنی،معروف اداکار سہیل احمد،عظیم نذیر،ایثار رانا،امجد اقبال،پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم، جنرل سیکرٹری پی یو جے اشرف مجید،حافظ فیض،شاہد چوہدری،چوہدری لطیف،، خواجہ فرخ سعیدپی ٹی آئی کے رہنما منیر احمد خان،شاہد قادر، خاکسار تحریک کے طاہر اقبال،امیر تحریک خاکسارانجینئر نثار، واپڈا ٹریڈ یونین کے خورشید خان،اعظم چوہدری،ارشد انصاری، کامران گورایہ،اشفاق حسین،شہباز حسین، ن لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ،تابش قیوم، عظیم نذیر،ایثار رانا،نعیم مصطفےٰ،امجد اقبال،نجم ولی خان، اخبار یونین لاہور کے صدرچوہدری مشتاق، ملک امتیاز اعوان، سجاد عظیم، سیف اللہ، سید عابد حسین شاہ، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مجیب الرحمن شامی جب تعزیت کے لئے آئے تو وہ امتنان شاہد کے گلے مل کر روئے حتیٰ کہ ان کی ہچکی بندھ گئی انہیں پکڑ کر کرسی پر بٹھایا گیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ آج میرا ایک بازوکٹ گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز نے خبریں گروپ کے چیف ایگزیکٹو ضیا ء شاہدکے انتقال پر ان کے بیٹے امتنان شاہد سے فون پر تعزیت کی، اس موقع پر حمزہ شہباز نے ضیاء شاہد کی صحافتی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ملک کے لئے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک عظیم اور مدبر دانشور تھے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔سی ای اوخبریں و چینل۵ امتنان شاہد سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ن لیگ کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ،،سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی،ڈاکٹر عائشہ ضیغم،مسز زبیدہ،مسز عامرہ،مسز نسرین،ارج ضیغم،تعدیل اعجاز،عنایہ اجمل،مسز گل رعنا ثاقب،ڈاکٹر مظفر،ڈاکٹر معیدہ،امیشل عاطف،مسز قیوم،مسز ثریا خانم، ایمن کامران،مسز سرفراز،مسز عائشہ،مسز منزہ،آمنہ کاردار، عظمیٰ کاردار،عطیہ زیدی،ہاجرہ حیات،انعم خرم،انیلہ اسلم،روبینہ زاہد،عائشہ جہانزیب، مختار احمد چوہان،جماعت اہلحدیث کے حافظ عبدالغفارروپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ سعید کی جانب سے تابش قیوم کی سربراہی میں بھیجے گئے وفود سمیت ملک کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے تعزیت کی اورگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، رہنماؤں نے مرحوم کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء شاہدپاکستان کی صحافت کا ایک عظیم ستون تھے شعبہ صحافت میں ان کا خلا تادیر پرنہیں کیا جا سکے گا۔
سپردخاک