سرکاری محکمے  اپنے رویوں پر نظر ثانی او ر عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کریں: فردو س عاشق

سرکاری محکمے  اپنے رویوں پر نظر ثانی او ر عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کریں: ...

  

 لاہور (آئی این پی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ”خدمت آپ کی دہلیز پر“  کے نام سے عوامی سہولیات کے پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، ہفتہ صفائی اور شجر کاری مہم صوبے میں شروع کی جائے گی، سرکاری محکمے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کریں اور اپنے رویوں پر نظرثانی کریں۔ منگل کو فردوس عاشق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رمضان میں صوبے میں سستے بازار لگائے جا رہے ہیں اور صوبائی محکمے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے رویوں پر نظرثانی کریں، سرکاری محکموں کا کام عوام کو سہولیات اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔ فردوس نے کہا کہ عوام کے مسائل کے تدارک کیلئے یکساں سہولیات کا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خدمت آپ کی دہلیز پر کے نام سے پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے اور جوانوں کی توانائیاں استعمال کررہی ہے، شجرکاری اور ہفتہ صفائی مہم شروع کی جائے گی، شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی صفائی کا کام کیا جائے گا۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -