جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما  مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما  مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار

  

 مانسہرہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے جمعیت کے سابق ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ کے دوران انہیں گرفتار کیا۔ ڈی پی او آصف بہادر کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری 3ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے مفتی کفایت اللہ دو ماہ تک روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر آئے تھے۔

مفتی کفایت اللہ

مزید :

صفحہ اول -