آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستانیوں کو رمضان کی مبارک باد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے تمام پاکستانیوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔ رمضان کے آغاز پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں، انہوں نے کہا کہ میری طرف سے پاکستان کے عوام کو رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز مبارک ہو۔ رمضان دوستوں اور خاندان اور خیرات اور شفقت کا مہینہ ہے۔آئیے ہم اس مبارک مہینے کی روایت کو اپناتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں نظم و ضبط اور دوسروں کیلئے ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور اپنے آپ کو، اپنے اہل خانہ اور آس پاس کے لوگوں کو محفوظ اور صحتمند رکھنے پر توجہ دیں۔ اس رمضان، ہمارے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ رہیں گے جو آسٹریلیا، پاکستان اور پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ آسٹریلیا ترقیاتی امداد کے ذریعہ پاکستان کو اس وبا سے نمٹنے میں مدد فراہم کررہا ہے، جس میں احساس پروگرام کے زیر احتمام غذائی مراکز کی معاونت، طبی سامان کی فراہمی اور وبا کے دوران خواتین تک ضروری طبی امداد کی رسائی شامل ہے۔
مبارکباد