پی ڈی ایم کاکوئی عہدیدار اختیار نہیں رکھتا کہ بلاول کوشوکاز نوٹس دے

  پی ڈی ایم کاکوئی عہدیدار اختیار نہیں رکھتا کہ بلاول کوشوکاز نوٹس دے

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بلاول بھٹو زرداری نے بنایا ہے اور ہمیں کوئی شوکاز نوٹس نہیں دے سکتا‘ جہاں تک بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو پھاڑنے کا تعلق ہے توانہوں نے ایسا کرکے بالکل درست کیا ہے کیونکہ شاہد خاقان عباسی ہوں یا پھر پی ڈی ایم کا کوئی اور عہدے دار ہو۔ کوئی بھی یہ اختیار اور حق نہیں رکھتا کہ وہ ہمارے چیئرمین کو کوئی شوکاز نوٹس جاری کرے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

حسن مرتضی 

مزید :

صفحہ اول -