ایک جماعت کے سیاسی ایجنڈے کو مسلط کرنے کیوجہ سے ہم الگ ہوئے 

  ایک جماعت کے سیاسی ایجنڈے کو مسلط کرنے کیوجہ سے ہم الگ ہوئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہمیں اور پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے والوں نے شوکاز نوٹس جاری کرکے پی ڈی ایم کو توڑنے کی بنیاد رکھ دی تھی ہم ایک جماعت کے سیاسی ایجنڈے کو مسلط کرنے کی کوششوں کی وجہ سے پی ڈی ایم سے الگ ہوئے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کا سیاسی نظریہ اور منشور اپنا اپنا ہوتا ہے اور سیاسی اتحاد کسی خاص ایجنڈے پر مشترکہ جدوجہد کے لئے بنائے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود ہر جماعت کے جو اپنے اپنے سیاسی نظرئیے اور منشور ہوتے ہیں وہ اپنی جگہ پر ہی برقرار رہتے ہیں سیاسی اتحادوں کے اندر یہ اختیار کسی کے پاس نہیں ہوتا کہ وہ کسی دوسری جماعت کو کوئی شوکاز نوٹس جاری کرے جن لوگوں نے سوچے سمجھے بغیر ایسا کام کیا انہی لوگوں نے پی ڈی ایم کو توڑنے کی بنیاد رکھی ہے۔
میاں افتخار حسین 

مزید :

صفحہ اول -