حکومت مدت پوری کرے گی، ان  لوگوں سے پہلے خطرہ تھا نہ اب ہے 

حکومت مدت پوری کرے گی، ان  لوگوں سے پہلے خطرہ تھا نہ اب ہے 

  

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ جو لوگ حکومت کو گرانے کے لئے اکھٹے ہوئے تھے وہ آج ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان نظر آتے ہیں ان لوگوں سے نہ تو حکومت کو پہلے کوئی خطرہ تھا اور نہ اب ان سے ہمیں کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے یہ لوگ اسی طرح سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہیں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر لے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپنی اپنی کرپشن کی لوٹ مار کو کس طرح سے تحفظ دینا ہے عوام سے ان کو نہ تواس وقت کوئی دلچسپی تھی جب یہ لوگ حکومت میں ہوا کرتے تھے اور نہ ہی ان کو عوام سے اب کوئی لگاؤ ہے پی ڈی ایم ٹوٹ چکا ہے یہ مقافات عمل ہے کہ حکومت کے خلاف اکھٹے ہونے والے آج ایک دوسرے کو شوکاز نوٹس دے رہے ہیں۔

صداقت عباسی 

مزید :

صفحہ اول -