ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا  اوزگن کا رمضان سستا  بازاروں /سہولت بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا  اوزگن کا رمضان سستا  بازاروں /سہولت بازار کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن MIR REZA OZGEN کا سہولت بازار اکوڑہ خٹک، نوشہرہ کلاں سمیت سستا آٹا ٹرکنگ پوائنٹ کا اچانک دورہ نرخوں سمیت،اشیا خوردنی کے معیار اور انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا،  اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں آئے افراد سے بات چیت کی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پراشیا ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں میں سہولت بازار لگائے جا چکے ہیں جہاں خرید اروں کو سہولیات مہیا  کی جا رہی ہیں وہاں موجود علاقے کے لوگوں نے  صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس اقدام کو سراہا۔