زکٰوۃ فنڈز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے مستحق کے نام موبائل ایپ کا باقاعدہ افتتاح

  زکٰوۃ فنڈز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے مستحق کے نام موبائل ایپ کا ...

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر انورزیب خان نے زکٰوۃ نظام میں بہتری لانے اور مستحقین اور حقداران میں زکوٰۃ فنڈز کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلیے منگل کے روز "مستحق" کے نام موبائل ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا ایپ محکمہ زکٰوۃ وعشر اور خیپر پختونخواہ آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے تیار کیاگیاہے۔اس موقع پر سیکرٹری زکوٰۃ وعشر زوالفقار علی شاہ ودیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر کو ایپ کی حصوصیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کینمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انورزیب خان نے کہا کہ مذکورہ ایپ کے زریعے عوام کو محکمہ زکٰوۃ وعشر کی سرگرمیوں اور خدمات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی اور آگاہی فراہم کی گئی ہے جبکہ زکوٰۃ  کی مختلف سکیموں گزارہ الاؤنس، صحت سکیم سمیت تمام معلومات تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق ایپ کا یہ فائدہ بھی ہوگا کے زکوٰۃ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت صوبے کے تمام مستحقین زکوٰۃ کا ڈیٹا آئن لائن دستیاب ہوگا اور یہ کہ زکوٰۃ فنڈ کسی کو ملا ہے یا نہیں ملا ہے فنڈ کیلیے مستحق ہیں یا نہیں ہے۔ انہوں نے ایپ کی مزید حصوصیات بیان کرتے ہوئیکہاکہ ایپ میں صوبے کے ہسپتالوں کی لسٹ بھی موجود ہے جن سے مستحقین زکوٰۃ کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کیاجاتاہے انکے متعلقہ زمہ داران کی مکمل معلومات بمع پتہ ایپ میں فراہم کی گئی ہے عوام کی رہنمائی اور آسانی کیلیے ایپ میں تمام ضروری معلومات اردو، پشتو اور انگلش زبان میں موجود ہے صوبہ بھر کی تمام ضلعی ومقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں وضلعی زکوٰۃ آفس کا مکمل پتہ اور فون نمبروں کے بارے میں معلومات بھی ایپ میں فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں محکمہ زکوٰۃ کے تمام مستحقین کا ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوگا جبکہ محکمہ کی ویب سائٹ پر تمام رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کی معلومات بزریعہ قومی شناختی کارڈ فراہم کی گئی ہے۔انورزیب خان کا کہنا تھا کہ مستحق ایپ کا لنک پاکستان سیٹیزن پورٹل سے بھی کردیا گیاہے تاکہ کوئی شہری آسانی سے اپنی شکایت درج کرسکے اور زمہ داران کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ نظام میں بہتری اور شفافیت لانے کیلیے اقدامات اٹھاونگا اس ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ قابل برداشت نہیں ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -