عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا بم گرا دیا جائے گا‘ علامہ سومرو

  عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا بم گرا دیا جائے گا‘ علامہ سومرو

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) سٹیٹ بینک کو ائی ایم ایف کے حوالہ کیا بجٹ ائی ایم ایف کی مرضی سے تیا ر ہوتا ہے عوام پر مذید ٹیکس لگانے کا بم گرا دیا جایگا ا گر ایسی صورت حال رہی تو ملک کو امریکہ کے حولہ کیا جایگا جمعیت علمائے اسلام ف صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ ایک دو جماعتوں کے الگ ہونے سے پی ڈی ایم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پی ڈی ایم مضبوط کھڑی ہے تاہم ان سیلیکٹڈ، کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل حکمرانوں کے خلاف یہ لڑائی ہمیں اکیلے بھی لڑنی پڑی تو لڑیں گے مگر اپنے مقصد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،اقتدار کس کو ملے گااور وزیراعظم کون بنے گا اس فیصلے کا اختیار عوام کو دینا چاہئے، فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں تاہم تمام آئینی اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا ہوگا،گزشتہ روز لوئردیر تیمرگرہ میں جے ٹی آئی کے زیراہتمام گریجویٹس فضلاء کانفرنس کے موقع پر چکدرہ پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہاکہ جے یو آئی شیخ الہند کے نظریہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہے ہمارے پاس آئین اور جمہوریت کی روشنی میں احتجاج،روڈ بندش اور جیل بھرو تحریک کے آپشنز موجود ہیں اورجب تک عمران خان سے جان نہیں چھڑاتے آرام سے نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو لنگر بانٹنے کا شوق ہے تو ایدھی ٹرسٹ جوائن کرلیں ہم اپنے بیانیے پر قائم ہیں کہ موجودہ حکمران قوم وملک کا بیڑہ غرق کررہے ہیں، جے یو آئی نے پرامن آزادی مارچ اکیلے نکل کر کیاتھااور ملک کے غریب عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے آئینی اور جمہوری دائرہ اختیارکے اندر ہمیں 20مرتبہ بھی اسلام آباد آنا پڑا تو آئیں گے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سے نکالے گئے لوگ کے پی کے اور بلوچستان میں مارے مارے پھررہے ہیں مگر انہیں عوامی پذیرائی مل رہی ہے نہ سر چھپانے کی جگہ جبکہ تمرگرہ میں ہزاروں علماء اور گریجویٹس فضلاء نے فیصلہ دیدیاہے کہ ان کے قائد کل بھی مولانا فضل الرحمان تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -