رہزن گروہ سرغنہ سمیت  گرفتار، مال مسروقہ برآمد

    رہزن گروہ سرغنہ سمیت  گرفتار، مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر وے انٹرچینج، جی ٹی روڈ، ناردرن بائی پاس اور ملحقہ فیڈنگ روٹس پر شہریوں سے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق قریبی دیہات سے ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹ کر واپس اپنے علاقوں کو پہنچ کر روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منظم راہزن گروہ سے تعلق کا اقرار کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان سمیت چھینے گئے موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان خریدنے میں ملوث افراد کی بھی نشاندہی کی جن کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں خصوصی تشکیل دے دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق مدعی خیال زادہ ولد گلزار نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرارہوئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل سجاد حسین کے نوٹس لینے پر اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ اور ایس ایچ اوتھانہ چمکنی حاجی ابراہیم پر مشتمل خصوصی ٹیم نے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کر کے وارداتوں میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر دلاور ولد فقیر حسین اور خان عالم ولد میر عالم ساکنان خٹکو پل کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعترف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، اسی طرح ملزمان نے دوران تفتیش چھینے گئے اشیاء اور موبائل فون وغیرہ کے خرید و فروخت میں ملوث دیگر ارکان کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے