مردان سرکل کی ٹاسک  فورسز کی کاروائی میں 185کنڈے ہٹائے گئے

  مردان سرکل کی ٹاسک  فورسز کی کاروائی میں 185کنڈے ہٹائے گئے

  

پشار (سٹاف رپورٹر)مردان سرکل کی  ٹاسک فورسز کی کاروائی میں 185کنڈے ہٹائے گئے، 63  افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،نادہندہ گان سے 13 لاکھ روپے بقایاجات کی مد میں جبکہ 14 لاکھ روپے بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں وصول کرلئے گئے،  بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران  مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 13,40,000/- روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری  کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سے 14,20,000/-  وصول کئے گئے،عزی خیل اورشریف آباد میں 31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،54 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 16 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، اسی طرح مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.86 ملین روپے کی ریکوری کی،تاجہ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 41 کنڈے ہٹائے گئے، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -