تخت بھائی‘ جوانسال خاتون  نے زندگی کا خاتمہ کر دیا

  تخت بھائی‘ جوانسال خاتون  نے زندگی کا خاتمہ کر دیا

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ خرکی لوند خوڑ کے خدود میں جواں سالہ خاتون مسماۃ (س) نے گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے تنگ آکر چھت کے پنکھے سے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے والد مسلم شاہ نے تھانہ خرکی (اکرام پور) میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں اپنے داماد آنور علی کے ہمراہ موجود تھا کہ ہمیں موبائل پر اطلا ع ملی کہ میری بیٹی مسماۃ (س) نے اپنے اپ کو گھر ایک کمرے میں بند کردیا ہے۔ اور دروازہ آندر سے لاک ہے۔ جب میں اپنے داماد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ اور واقع کی اطلا ع مقامی پولیس اسٹیشن کوکردی۔ جنہوں نے کھڑکی توڑ آندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ مسماۃ نے پنکھے سے جھول کر خودکشی کردی ہے۔ تھانہ خرکی پولیس نے مسلم شاہ کے رپورٹ پر مزید تفتیش شروع کردی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -