مردان‘ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

  مردان‘ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

  

مردان (بیورورپورٹ)مردان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 8افراد کورونا وباء کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے ان افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں جس سے ا ب تک وباء سے انتقال کرنے والوں کی تعداد207ہوگئی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور شہر میں مزید180پازیٹیو کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اب تک پازیٹومریضوں کی تعدداد1681تک پہنچ گئی ہے ذرائع کے مطابق 318مشتبہ مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 818افراد کے رزلٹ آناباقی ہے ایم ایم سی میں اس وقت 162مریض زیر علاج ہیں جن میں سولہ آئی سی یو میں ہیں جبکہ 16صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -