پاکستان میں اب تک 13لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں اب تک 13لاکھ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 26لاکھ10ہزارخوراکیں آئی جن میں سے 15 لاکھ خوراکیں چین نے بطورتحفہ دیں جب کہ 10 لاکھ 60ہزارخریدی گئی حکومت نے چین سے 10 لاکھ 60ہزار، روس سے 50ہزارکورونا کی خوراکیں خریدی ہیں مجموعی طورپرپاکستان میں ویکسین کی 26 لاکھ 10ہزارخوراکیں آئیں جبکہ 13لاکھ سے زائدشہریوں کوویکسین لگائی جاچکی صوبوں کے پاس ویکسین کی 2 لاکھ سے زیادہ اور وفاق کے پاس 10 لاکھ خوراکیں موجودہیں، آئندہ چند روز میں چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی 3 کمپنیوں سے ویکسین کی3کروڑخوراکوں کی خریداری کیلئے بات چیت جاری ہے سائنوفارم،کین سائنو بائیو اور سائنوویک کی خریداری کیلئے معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ سائنو سے پہلی بار ویکسین کی خریداری کی جائے گی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں روزانہ اوسطاً 60 سے 65 ہزارافراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں جبکہ اب تک ایک دن میں ویکسین لگائے جانے کی سب سے زیادہ تعداد 78 ہزاررہی۔
کورونا ویکسین