رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کیلئے پسکو کے خصوصی اقدامات
پشاور (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرمحمد جبارخان نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں سحری،افطاری اورتراویح کے اوقات میں حتی الوسع لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، پسکو نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،حاض کر سحری،افطاراورتراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکوکی نگرانی میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے،چیف ایگزیکٹیواپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی کی ترسیلی نظام کی بھرپور نگرانی کریں گے،اس کے علاوہ تمام ایس ڈی اوز اپنے متعلقہ گرڈ سٹیشنز اورایکسینز اورایس ایز فعال رہیں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظربجلی کی فوری بحالی کوممکن بنایا جاسکے،سحری،افطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے کے لئے پورے صوبہ میں ڈویژن،سب ڈویژن اورسرکل کی سطح پر ہنگامی مراکز بھی قائم کردئیے گئے ہیں،یہ مراکز چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کریں گے،بجلی شکایات کے ازالے کے لئے واپڈا ہاؤس پشاورمیں قائم مرکزی شکایات سیل کے نمبرز0919212010،0919212028 پررابطہ کیا جاسکتا ہے،اس کے علاوہپسکوکال سنٹر پر رابطے کے لئے 118 ڈائیل کریں جبکہ 8118 پرایس ایم ایس کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے،علاقائی سطح پر ان ٹیلی فون نمبروں پررابطہ کیا جاسکتا ہے،پشاورسرکل پشاور,091-9212523ایس ای موبائل نمبر03309970101، خیبرسرکل پشاور, ,091-9217576موبائل 03309970102،مردان سرکل مردان,0937-9230288,موبائل نمبر 03309970103،سوات سرکل سوات0946-9240367,موبائل نمبر03309970105، ایبٹ آبادسرکل0992-9310089،موبائل نمبر03309970104، مانسہرہ سرکل 0997-920018,موبائل نمبر 03309970730،صوابی سرکل,0938-221209،موبائل نمبر03309970108، بنوں سرکل بنوں 0928-613173/،موبائل نمبر03309970106،.اس کے علاوہ مقامی شکایات کے دفاتر بھی ہمہ وقت دن رات کام کریں گے، چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرمحمدجبارخان نے کہاہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر بحال رہے اس کے لئے پسکو عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتی ہے، پسکو نے رمضان المبارک میں اورخاص کر سحری,افطاری کے اوقات میں صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لینے کی اپیل کی ہے. ملک اور قوم کے بہترمفاد میں بجلی بچانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پسکو سے تعاون کریں اور بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی لائیں تاکہ بجلی فراہمی نظام کو اوورلوڈنگ سے بچایا جاسکے،