اپرسوات پریس کلب ویونین اف جرنلسٹس کانئے اعزازی ممبران لینے کا اعلان 

  اپرسوات پریس کلب ویونین اف جرنلسٹس کانئے اعزازی ممبران لینے کا اعلان 

  

مٹہ ( رحیم خان) اپرسوات پریس کلب ویونین اف جرنلسٹس نے نئے اعزازی ممبران لینے کا اعلان کیا ائین کے مطابق نئے ممبران کو اعزازی ممبرشپ دی جایئگی صحافی معاشرے کی انکھیں اور کان ہیں اسلئے صحافی برادری مثبت صحافت کوفروغ دیکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کریں اور رپورٹنگ کرنے سے گریز کریں جس سے علاقے عوام اور کسی خاندان کی ذات مجروح ہوتی ہیں ڈی ایس پی مٹہ سرکل حبیب خان کا اجلاس سے بطور مہمان خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اپرپریس کلب ویونین اف جرنلسٹس کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیرمین جہانزیب لالا منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کالام سے رحمت الدین صدیقی اور مدین سے اجمل شاہ نے بھی شرکت کی اجلاس میں شریک تمام ممبران اور عہدیداروں نے تفصیلی بحث کی اور مختلف تجاویز پیش کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اپرسوات پریس کلب کے ائین کے مطابق نئے اعزازی ممبرشپ کا اعلان ہوا اور جو نئے ممبرشپ کیلئے درخواستیں جمع کی گئی انکے لئے تین کمیٹیاں بناکر ممبرشپ کاغذات کی جانچ پڑتال کی بعد کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کیلئے کہاں گیا اس موقع پر تقریب حلف برداری اور پریس کلب کیلئے دفتر کی فتتاح کو بھی اخری شکل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین جہانزیب لالاجنرل سیکرٹری امجد خان شاہ پوری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپرسوات پریس کلب ویونین اف جرنلسٹس کا مقصد حقیقی معنوں میں علاقے اور عوام کی خدمت کرنا ہے اور یہ خدمت اپرسوات کے تمام صحافی بلاتفریق کرینگے انہوں نے کہا کہ اپرسوات پریس کلب اپرسوات کے تمام صحافیوں کا مشترکہ پریس کلب ویونین ہے اور اپرسوات کے تمام صحافیوں کو چایئے کہ وہ اپنے تمام اختلافات کو ختم کرکے ایک صحافی کی ناطے علاقے کی ترقی اورعوام کی خدمت کیلئے کردار ادا کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی مٹہ سرکل حبیب خان جو بطور مہمان اجلاس میں شریک ہوا کہا کہ اپرسوات کے تمام صحافی علاقے کی روایات اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اپنا قلمی جہاد جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے تحقیق کریں اور علاقے کی بدنامی یا کسی خاندان کی ذات کو نقصان پہنچانے والی خبروں کی شائع کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ پولیس اور صحافی برادری ملکر ایک پرامن خوشحال جرائم اور منشیات سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے کام کرینگے اس موقع پر ایس ایچ او مٹہ نواب خان بھی موجود تھے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -