شانگلہ‘ 4 افراد قتل کیخلاف لواحقین اور مکینوں کا احتجاج جاری

شانگلہ‘ 4 افراد قتل کیخلاف لواحقین اور مکینوں کا احتجاج جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ الوچ کے علاقے بگیاڑ میں چار افراد کے قتل کیخلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری،ہزاروں اافراد کے احتجاجی مظاہریں میں شدید ردعمل۔چار افراد کا قتل ریاست کیلئے باعث فکر ہے۔ مقتولین کو انصاف دو۔ظالموں جواب دو،خود کا حساب دو۔مظاہرین۔علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات،چھاپوں اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہیں،ایس پی مزمل شاہ جدون جائے وقوعہ میں موجود،مقدمے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات ہورہی ہیں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائینگے اور مجرمان کوکیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کاروایاں جاری ہیں،بہت جلد حقائق اور ملزمان کو سامنے لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب الوچ کے نوحی علاقے بگیاڑ میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کرجار افراد کو قتل کردیا تھا جسکے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہریں پھوٹ پڑے۔دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہروں کو سلسلہ جاری ہیں جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو دن گزرنے کے باوجود گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی جاسکی،پُرامن علاقے میں ایسے واقعات پورے علاقے کیلئے نیک شگن نہیں۔ادھر پولیس کی جانب سے ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ خان نے کہا ہے کہ پولیس قاتلوں اور سہولت کاروں تک پہنچ چکی ہے۔چھاپوں اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو سامنے لایا جائیگا۔